پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد طیارے سے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے ، عینی شاہدین

طیارے کے قریب سے ہی جنید جمشید کا شناختی کار ڈمل گیا

بدھ 7 دسمبر 2016 22:41

پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد طیارے سے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے ، عینی شاہدین
حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) عینی شاہدین نے کہا ہے کہ پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد طیارے سے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو طیارہ مکمل طور پر جل چکا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو حویلیاں کے قریب قومی ایئر لائن کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گرا اور طیارے سے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے کاشف خان نامی عینی شاہدنے بتایا کہ حادثے کے بعد 3 سے 4 دیہات کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے تو طیارہ مکمل طو رپر جل چکا تھا۔ طیارے کے قریب سے ہی ایک شخص کو جنید جمشید کا شناختی کارڈ بھی ملا۔

متعلقہ عنوان :