طیارہ حادثہ ،ْ پاک فوج کے جوان ،ْ ہیلی کاپٹر اور میڈیکل ٹیمیں حویلیاں پہنچ گئیں ،ْ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ،ْ36لاشیںنکال لیں

بدھ 7 دسمبر 2016 22:41

طیارہ حادثہ ،ْ پاک فوج کے جوان ،ْ ہیلی کاپٹر اور میڈیکل ٹیمیں حویلیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کے حادثے کی اطلاع کے بعد پاک فوج کے جوان‘ہیلی کاپٹر اور میڈیکل ٹیمیں حویلیاں پہنچ گئیں اور تمام امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کی سہ پہر حویلیاں کے قریب پی آئی اے کے مسافر طیارے کے حادثے کی اطلاعات پرڈاکٹرز ،ْ پیرا میڈیکل سٹاف سمیت فوج کے پانچ سو اہلکار وں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جبکہ ریسیکو آپریشن کیلئے پاک فوج کی طرف سے مطلوبہ گاڑیاں اور ایمبو لینسز بھی جائے حادثہ پر پہنچیں آخری اطلاعات تک جائے حادثہ سے 36افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :