لگتا ہے کہ پی آئی اے پی کے 661اے ٹی آر 661طیارے کے دونوں انجن فیل ہو گئے تھے ،ڈائریکٹر صلاح الدین گل

بدھ 7 دسمبر 2016 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے ممتاز تجربہ کار ڈائریکٹر صلاح الدین گل نے خدشہ ظاہر کیا ہے لگتا ہے کہ پی آئی اے پی کے 661اے ٹی آر 661طیارے کے دونوں انجن فیل ہو گئے ہے، تفصیلات کے مطابق صلاح الدین گل کا کہنا تھا کہ اے ٹی آر پرواز فوکر طیارے کا متبادل جہاز ہے یہ فرانس کا بنا ہوا ہے اور یہ پورے یورپ میں استعمال کیا جارہا ہے، اے ٹی آر طیارہ ایک انجن سے بھی پرواز کر سکتا ہے، میرے خیال میں اس طیارے کے دونوں انجن میں کچھ مسئلہ ہوا ہے، یہ طیارے سیف آف دی آرٹ کہا جات ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے پائلٹ کی تربیت دنیا کے بہترین نظام میں سے ہے، پائلٹ کو سخت تربیت دیا جاتا ہے۔ ( وقار )