جنید جمشید کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ،وہ ایک بے لوث اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک تھے، تمام شہرت کو ٹھکرا کر رسول اکرم کی ثناء خوانی اور اسلام کی تبلیغ کیلئے زندگی وقف کردی

معہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کا طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 22:37

جنید جمشید کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ،وہ ایک بے لوث اور سلجھی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارہ حادثے پر افسوس اورجنید جمشید سمیت ودیگر کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطائ فرمائے ، حادثے میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا وہ ایک بے لوث اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک تھے،انہوںنے اپنی زندگی میں کئی نشیب فراز دیکھے ان کی زندگی مغربی تہذیب کے دلدادہ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے ، گانے اور موسیقی سے شہر ت حاصل کی پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دین کی عالی محنت کیلئے قبول فرمایا تو تمام شہرت کو ٹھکرا کر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ثنائ خوانی اور اسلام کی تبلیغ کیلئے زندگی وقف کردی ، دعوت دین کے عظیم مقصد کو لیکر چترال گئے تھے واپسی میں اللہ تعالیٰ نے انہیںشہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز کردیا۔

متعلقہ عنوان :