سانحہ حویلیاں میں جاں بحق افراد کی لاشیں ایوب میڈیکل کالج منتقل

بدھ 7 دسمبر 2016 22:37

سانحہ حویلیاں میں جاں بحق افراد کی لاشیں ایوب میڈیکل کالج منتقل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا نے وزیر اعلیٰ، خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے پراوز سانحہ میں جان بحق افراد کی لاشوں کو ایوب میڈیکل کالج منتقل کرنا شروع کردیا۔ جن کی شناخت کے لئے نادرا کی خصوصی ٹیمیں بھی بمع بائیو میٹرک سسٹم موجود رہینگے۔

شناخت کے بعد تمام لاشوں کو ورثاء کے حوالے یا ان کے پتے پر روانہ کردی جائینگی۔

(جاری ہے)

جبکہ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے رسیکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ جبکہ سیکریٹری ریلیف احمد حنیف اورکزئی نے رسیکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی خصوصی ٹیمیں پشاور سے روانہ کردی ہیں جو ایوب میڈیکل کالج میں عوام کی سہولت کے لئے قائم سنیٹر پر موجود رہے گے۔ پی ڈی ایم اے ، خیبر پختونخوا نے عوام کی سہولت کے لئے پی ڈی ایم اے میں قائم کنٹرول روم میں اضافی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں اور عوام اپنے لواحقین اور دیگر معلومات کے لئے 1700 ٹیلی فون نمبر پر کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :