سینئر صوبائی و زیر ربرائے بلدیات عنایت اللہ خان کاپی آئی اے طیارے کے حادثہ پر افسوس کا اظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سینئر صوبائی و زیر ربرائے بلدیات عنایت اللہ خان نے پی آئی اے طیارے کے حادثہ پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے اور اسے قومی سانحہ قرارد یا ہے۔ضلعی انتظامیہ کو انھوں نے فوری ہدایت کی ہے کہ لاشیں نکالنے کا فوری انتظام کریں اور امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حادثہ دشوار گذار علاقہ میں ہوا ہے جہاں پر گاڑیاں اور ایمبولینس نہیں جا سکتیں انھوں نے انتظامیہ کومتبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔عنایت اللہ خان نے مقامی لوگوں کے جزبہ کی تحسین کی جو اپنی مدد آپ کے تحت اس دشوار گزار علاقہ میں امدادی سرگرمیاں کیں۔انھوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :