حویلیاں فضائی حادثے میں دوکمانڈوز بھی شہید

بدھ 7 دسمبر 2016 22:31

حویلیاں فضائی حادثے میں دوکمانڈوز بھی شہید
حویلیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) حویلیاں کے قریب قومی ایئر لائن کو پیش آنے والے حادثہ میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے 2 کمانڈو بھی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو چترال سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز حویلیاں کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے 2 کمانڈوز بھی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے کمانڈو احسن کا تعلق چکوال جبکہ سمیع کا تعلق ملتان سے تھا۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :