طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے قیام کا بندوبست کر لیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے

بدھ 7 دسمبر 2016 22:31

طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے قیام کا بندوبست کر لیا گیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثائ اور لواحقین کے اسلام آباد ،راولپنڈی میں قیام کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چترال سے آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 661 حادثہ کا شکار ہو گئی تھی جس کے بعد بدنصیب طیارے میں سوار افراد کے لواحقین اطلاع ملتے ہی اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنا شر وع ہو گئے۔

ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاں بحق مسافروں کے ورثاء کے قیام کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ مختلف ہوٹلز میں 40 کمر ے بک کروا دئیے گئے ہیں جبکہ دیگر شہروں سے والے ورثاء کو مفت سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :