معروف نعت خواں جنید جمشید کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ، خبر سنتے ہی بڑی تعداد میں لوگ ان کی رہائش گاہ پر جمع، اہل خانہ غم سے نڈھال، اسلام آباد اور راولپنڈی میں جنید جمشید کے آ?ٹ لیٹس بند،ملازمین افسردہ

بدھ 7 دسمبر 2016 22:31

معروف نعت خواں جنید جمشید کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے کی خبر جنگل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) معروف مذہبی شخصیت اورنعت خواں جنید جمشید کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ، خبر سنتے ہی کراچی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار دکھائی دی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں جنید جمشید کے آئوٹ لیٹس بھی بند کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کو چترال سے آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 661 حادثہ کا شکار ہو گئی تھی جس میں بدنصیب طیارے میں ملک کے معروف نعت خواں جنید جمشید کی ہلاکت کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور کراچی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر عوام کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی اور اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار دکھائی دی۔ جنید جمشید مرحوم کے اہل خانہ غم سے نڈھال دکھائی دئیے اور انہوں نے میڈیا سے بھی بات کرنے سے انکار کر دیا جبکہ دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں جنید جمشید کے آ?ٹ لیٹس بھی بند کر دئیے گئے۔ ان آ?ٹ لیٹس پر کام کرنے والے ملازمین بھی جنید جمشید کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر انتہائی افسر دہ ہو گئے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :