سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ حادثہ کی بنیادی وجوہات جاننے کیلئے ایئر کموڈور (ر) منیر کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا

بدھ 7 دسمبر 2016 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ حادثہ کی بنیادی وجوہات جاننے کے لئیایئر کموڈور (ر) منیر کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سول ایوی ایشن عرفان الٰہی کے مطابق طیارے کے ایک انجن میں خرابی تھی حادثے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ طیارہ حادثہ پر ریٹائرڈ ایئر کموڈور منیر کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا گیا ہے جو حادثے کے حوالے سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :