صدر مملکت کا حویلیاں کے مقام پر طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 22:31

صدر مملکت کا حویلیاں کے مقام پر طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کیضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے جابحق ہونے والے افراد کی مغفرت ، بلندی درجات اور اہل خانہ کیلیے صبرو جمیل کی دعا کی۔ صدر ممنون حسین نے ریسکیوٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پرسرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالی دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ لواحقین کوصبرو استقامت عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :