سوزوکی پر سریا لوڈ کرنے پر پٹرولنگ پوسٹ نے ڈرائیور کو دھر لیا

بدھ 7 دسمبر 2016 22:29

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) سوزوکی پر سریا لوڈ کرنے پر پٹرولنگ پوسٹ نے سوزوکی ڈرائیور کو دھر لیا۔ اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ بھون ذوالفقار حسین نے صدر پولیس چکوال کو استغاثہ دیا ہے کہ شاہ ملتانی کے قریب محمد عقیل ولد نذر حسین نے سوزوکی نمبرTQ 142پر سریا لوڈ کیا ہوا تھا اور اس نے اپنی اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ غیر قانونی مقیم پانچ افغانیوں کو کلر کہار پولیس نے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :