Live Updates

وزیراعظم کی پاکدامنی اور معصومیت کے قصے بہت دررناک ہیں ‘عوام سے ووٹ لیکر عوام کو ہی لوٹنا توکوئی شریف برادران سے ہی سیکھ سکتا ہے ‘ان کے نزیک آئین اور قانون کی بالا دستی وزیراعظم ہائوس کی بالادستی سے بڑھ کر نہیں ‘ملک میں کر پشن اورناانصافی پھیلانا ان لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے ‘قومی سرمائے کو داداجی کا سرمایہ بتا کر قوم کو بے وقوف بنایا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا بیان

بدھ 7 دسمبر 2016 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وزیراعظم کی پاکدامنی اور معصومیت کے قصے بہت دررناک ہیں، حکمرانوں کے نزید آئین اور قانون کی بالا دستی وزیراعظم ہائوس کی بالادستی سے بڑھ کر نہیں ہیں۔نواز لیگ کے ڈھنڈورچی وزیراعظم کو بچانے کے لیے ایک کمزور کیس کی مسلسل حمایت کررہے ہیں جو کسی بھی لحاظ سے آسان کام نہیں ہے ،عدالت سے نکلتے ہی ان کی شکلوں سے معلوم ہو جاتا ہے کہ اب یہ وزیراعظم کی مداح سرائی کا کونسا نغمہ بجانے والے ہیں۔

عادل ہائو س سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ملک میں کر پشن اورناانصافی پھیلانا ان لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے ، اس وقت کچھ وفاقی کابینہ کے ممبران یا اس قسم کے عہدے پر فائز ہونے کے خواہشمند لیڈران وزیراعظم کی معصومیت کا ڈھونڈرا پیٹتے نہیں تھکتے ،نواز لیگ کے یہ سیاستدان صرف پرائم منسٹر ہا?س کی میڈیا سیل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے آئے روز بے تکی پریس کانفرنسیں کررہے ہوتے ہیں ، جیسی BMWمریم نواز کے پاس ہے اس طرح کی گاڑیاں حکومت کو سرکاری طور پر منگوالینی چاہیئے جس کی فروخت سے کئی گناہ فائدہ ملتاہے ، حلیم عادل شیخ نے کہاکہ عوام سے ووٹ لیکر عوام کو ہی لوٹنا توکوئی شریف برادران سے ہی سیکھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

قومی سرمائے کو داداجی کا سرمایہ بتا کر قوم کو بے وقوف بنایا گیاہے ،انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیںکہ دسمبر کے مہینے میں پانامہ کے کیس کا فیصلہ ہوجاناچاہیئے کیونکہ یہ معاملہ جتنا طویل ہوا اس کا فائدہ کرپٹ حکمرانوںکو ملے گا اور عوام کو موجود ہ حکمرانوں کو مزید جھیلنے کا صدمہ برداشت کرنا پڑے گا،ا نہوں نے مزید کہاکہ یہ سب ہی جان چکے ہیں کہ حکمران اپنا اقتدار بچانے کے لیے طرح طرح کے جھوٹ بول رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات