حکمران طبقہ اور وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اپنا سمجھیں،پاسبان

بدھ 7 دسمبر 2016 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ اور وفاقی حکومت کراچی کو غیرنہیں ’’اپنا ‘‘ سمجھے اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تعمیر و ترقی اور یہاں بسنے والے عوام کو حقوق کی فراہمی میں گریز اور لیت و لعل کی پالیسی ختم کردی جائے۔ جرائم پیشہ مافیا?ں کا بلا امتیاز خاتمہ کیا جائے۔

کراچی کے وسائل کا بڑا حصہ کراچی پر خرچ کیا جائے تو یہ شہر میگا پولیٹن سٹی اور امن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ پاسبان کراچی کے شہریوں کو اٴْن کے حقوق کی جدوجہد میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی۔ وہ پاسبان کراچی پبلک سیکریٹری میں کراچی کا صدر منتخب ہونے کے بعد آمد پر جمع ہونے والے عہدیداروں اور ورکرز سے گفتگو کررہے تھے ، اس موقع پر سینئر رہنما سردار ذوالفقار ، اکرم آگریا، ظفر اقبال ، سیف الاسلام بخاری ، منصور احمد، سردار جاوید، امجد بلوچ، جاوید اقبال،اکرام قریشی و دیگر بھی موجود تھے ، رہنما?ں اور ورکرز نے عبدالحاکم قائد کو کراچی کے صدر کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

عبدالحاکم قائد نے کہا کہ جلد ہی پاسبان کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا، کراچی کے تمام اضلاع اور یونین کا?نسلز کی سطح پر پاسبان کی تنظیم نو کی جارہی ہے ، 2018کے عام انتخابات کے لئے کراچی کے عوام کو مخلص ، بہادر، دلیر اور عوام کے درمیات رہتے ہوئے عوام کی خدمت کا وسیع تجربہ رکھنے والی لیڈر شپ کی فراہمی کے لئے پاسبان میدان عمل میں آچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :