نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جامعہ کراچی میں عوام آگاہی سیمینار کا انعقاد

بدھ 7 دسمبر 2016 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جامعہ کراچی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان ، الیکشن کمیشن پاکستان کے اعلی حکام اور کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان کی عوام کی سہولت اور حق خود ارادی کیلئے کافی جدوجہد کی ہے ، مگر ابھی تک ہماری عوام کو الیکشن کے دن ووٹ کاسٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اس کیلئے مزید اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے جس سے ووٹرز کو آسانی و سہولت میسر آسکے ، اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ، علاوہ ازیں تمام شرکائ نے اس موقع پر خطاب کیا اور پروقار تقریب کے انعقاد پر کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔