سندھ میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت تاریخ کا حصہ بننے جا رہی ہی؛ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی جمہوریت پسندی کی وجہ سے سندھ میں پیپلز پارٹی تین سال مکمل کرپائی ہے‘ہماری حکومت کی کوششوں سے لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند ہوچکا ہے ‘آئندہ چند ماہ میں پاکستان کے کونے کونے میں بلا تعطل بجلی میسر ہوگی

مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر و دیگر کا مشترکہ بیان

بدھ 7 دسمبر 2016 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سندھ میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت تاریخ کا حصہ بننے جا رہی ہی؛ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی جمہوریت پسندی کی وجہ سے سندھ میں پیپلز پارٹی تین سال مکمل کرپائی ہے، قائد کا اشارہ ہو تو سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے اتحادیوں کے ساتھ آج بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر ، ضلع جنوبی کے صدر سلطاب بہادر خان ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر، ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری اسلم خٹک، راجہ مہربان ، ایوب شاہ، چیئرمین پرویز تنولی، چوہدری اسد،وقار تنولی،کونسلر محمد فاضل عباسی اور سینئر مسلم لیگی رہنما اقبال خاکسار نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ کئی انتخابات تک کامیابیاں سمیٹے گی اور عوام کے اعتماد کے ساتھ حکومتیں بنائے گی ہماری آخری باری کے خواب دیکھنے والے اپنی ناکام اور بدترین کارکردگی کی وجہ سے نواب شاہ اور لاڑکانہ سے بھی سیاسی بے دخل ہو جائیں گیوزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کامیاب داخلہ و خارجہ پالیسی نے نواب شاہ اور لاڑکانہ کی سیاست کو ان کے اپنے صوبے اور آبائی شہروں تک محدود کردیا ہیپاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرنے پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے سلطان راہی ٹائپ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد بھی میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم ہا?س کے مکین ہونگے اور پیپلز پارٹی کی نومولود قیادت اپنے پرکھوں کے ساتھ دوبئی یا لندن میں بیٹھی ہوگی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور تدبر نے پاکستان کو دنیا بھر میں مستحکم جمہوریت اور تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنے والی ریاست کی حیثیت سے متعارف کروایا ہیپاکستان مسلم لیگ(ن) کے کروڑوں کارکن اور میاں محمد نواز شریف کے شیدائی تخت نواب شاہ کی مایوسی سے بخوبی واقف ہیں اور پیپلز پارٹی کی سیاست کی آخری سانسیں گن رہے ہیں سندھ میں تاریخ کی ناقص ترین حکمرانی کے علمبردار ہماری ترقیاتی اسکیموں، خوشحالی کے منصوبوں اور مستحکم ہوتے امن کو اپنی سیاست کے خاتمے کا پیغام سمجھ رہے ہیں اسی لئے ہر روز سلطان راہی ٹائب بڑھکیں مار کر اپنی سیاسی موجودگی کا احساس دلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں علی اکبر گجر نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوششوں سے لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند ہوچکا ہے آئندہ چند ماہ میں پاکستان کے کونے کونے میں بلا تعطل بجلی میسر ہوگی ملکی معیشت کے بڑے منصوبے تیزی سے تکمیل کی منزلیں طے کر رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی آٹھ سال سے مرکز اور سندھ کی راجدہانیوں پر بیٹھ کر بھی سندھ کے عوام کا کوئی ایک منصوبہ نہیں دے سکی یہی وجہ ہے کہ تخت نواب شاہ کو اپنی دم توڑتی سیاست بچانے کے لئے لاہور کے سائے میں پناہ لینی پڑ رہی ہے۔