بھارت میں قید 130 پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کیلئے فشرفوک فورم کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

بدھ 7 دسمبر 2016 22:26

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) بھارت میں قید 130 پاکستانی ماہیگیروں کی رہائی کے لیے فشرفوک فورم کے زیر اھتمام ریلی نکالی گئی ، ریلی میں قید ماہیگیروں کے بوڑھے ماں باپ بھنوں بھائیوں سمیت سیاسی سماجی حلقوں نے بڑی تعداد مں شرکت کی ، ریلی فشرفوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ ، سید گلاب شاہ کی قیادت میں نکالی گئی جوکہ ریلی ایدھی سینٹر سے گشت کرتے ہوئے پریس کلب ٹھٹھہ تک پہنچی۔

جس مں بھارتی جیلوں میں قید ماہیگیروں کی آزادی کے لیے 13 ڈسمبر کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنہ اور 15 ڈسمبر سے 21 ڈسمبرتک بھوک ھڑتال کرنے کا اعلان کیا گیا ، ماہیگیروں کے احتجاج کی وجہ سے دوگھنٹے تک کراچی اور ٹھٹھہ کا مین روڈ بند رہا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی ہوگئی ، اس موقع پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں قید 130 ماہیگیر بلاجواز قید ہیں ، جن کی آزادی کے لیے سنجیدگی سے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ، انھوں نے کہا سمندری حدود کے آڑ میں دونوں ملک کے ماہیگیروں پرعذاب آیا ہوا ہے ، جوکہ اقوام متحدہ کے چارٹر آف ڈمانڈ کے خلاف ورزی ہے ، قید ماہیگیروں کے والدین فاقہ کشی پر مجبور ہے ، لیکن منتخب نمائندوں سمیت حکومتی اراکین خاموش ہے ، ریلی سے نورمحمد تھمور ، میر بلوچ ، زھور بلوچ ، ساجدہ زؤر اور دیگر نے خطاب کیا ،

متعلقہ عنوان :