کراچی‘لیاری چاکیواڑہ میں پولیس مقابلہ، گینگ وار گروپ کا کارندہ ہلاک

بلال عرف بھیا کاگینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے تھا، ملزم کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر تھی ، ملزم کے ساتھی فرار، ملزم 50 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ، قتل اقدام قتل اور بھتہ خوری کے 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، نقلی میجر اور ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان گرفتار، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 7 دسمبر 2016 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں پولیس مقابلہ میں گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ بلال عرف بھیا ہلاک ہو گیا۔چاکیواڑہ کے علاقے گاؤں گودام میں پولیس اور لیاری گینگ وار کے ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا بلال عرف بھیا مارا گیا۔

ہلاک ہونے والے ملزم کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ ہلاک ملزم کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ہلاک ملزم 50 سے زائد افراد کو قتل میں ملوث تھا، ملزم بلال پولیس کو قتل اقدام قتل اور بھتہ خوری کے 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ دوسری جانب نیو کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے جعلی میجر سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گاڑی اور رینجرز کی وردی برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کورنگی پولیس نے پنچاب میں کارروائی کر کے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم امتیاز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چند ماہ قبل اپنے ساتھی کے ساتھ کورنگی کاز وے پر پولیس اہلکار کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کا ساتھی فیصل بنگالی مفرور ہے۔ دوسری جانب گلشن معمار میں فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار اکرم زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :