جاپان ماضی میں کئے جانے والے جنگی جرائم کے حوالے سے درست رویہ اختیار کرے ،چینی وزارت خارجہ

بدھ 7 دسمبر 2016 22:24

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)چین نے جاپان پر زوردیا ہے کہ1931میں جاپانی افواج سے کئے جانے والے جنگی جرائم کے حوالے سے صحیح رویہ اختیار کرے ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ جنگوں کے بعد بین الاقوامی معاملات میں صحیح موقف اختیار کرنا اور انصاف کی فراہمی کا حصہ بننا انتہائی اہم عمل ہے اور جاپان کے لئے یہ ضروری ہے کہ تاریخ میں کئے جانے والے جنگی جرائم کے حوالے سے مثبت رویہ اختیار کیا جائے تاکہ چینی اور دیگر ایشیائی ہمسایہ ممالک کے عوام کا اعتماد حاصل کر سکیں ۔

جاپانی وزیراعظم نے رواں ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ پرل ہاربل پر75سال قبل ہونے والے اچانک حملے متاثرین کی یاد میں متعلقہ جگہ کا دورہ کریں گے ۔لوکانگ نے کہا کہ جاپان کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کے باعث علاقائی ممالک شدید تباہی کا شکار ہوئے ۔ بین الاقوامی برادری کی جاپان کے اقدامات پر نظر ہے لہذا جاپان کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے ۔