خواتین کے لئے پولنگ سٹیشنوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں گھروں کے نزدیک ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے، نیشنل ووٹر ڈے سیمینار سے مقررین کا خطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 22:24

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) گورنمنٹ شہیڈ محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول لکی مروت میں نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خواتین کے لئے پولنگ سٹیشنوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں گھروں کے نزدیک ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیاہ خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں سیمینار کا اہتمام الیکشن کمیشن نے کیا تھا مقررین میں اسسٹنٹ کمشنر عون حیدر گوندل، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید ظہور شاہ، الیکشن آفیسر شفیع اللہ، ڈی ڈی ای او محمد شیراز، پروگرام سپیشلسٹ عاصم انور،پروگرام آفیسر آواز انم ، ڈسٹرکٹ کو آر ڈی نیٹر فافین وحید اللہ اور ممبر ایجوکیشن کمیٹی ملک سیف اللہ خان شامل تھے سیمینار کے بعد شرکاء نے آگہی واک میں بھی شرکت کی تاکہ لوگوں کو بطور ووٹر رجسٹریشن کی ترغیب دی جاسکے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ووٹ کی اہمیت مسلمہ ہے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ووٹ کی طاقت سمجھیں کیونکہ اس سے قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے اسسٹنٹ کمشنر عون حیدر گوندل نے کہا کہ قوموں کی ترقی اور خوشحالی میںووٹ اہمیت کا حامل ہے جو لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے نہیں نکلتے انہیں حکمرانوں اور عوامی نمائندوں پر تنقید اور اعتراض کا کوئی حق نہیں ووٹ نہ ڈالنا یا اس کا صحیح استعمال نہ کرنا مسائل میں اضافے کا سبب بنتا ہے لوگوں کو چاہیے کہ وہ بطور ووٹر رجسٹر ہوں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے باکردار نمائندے منتخب کریں تاکہ مسائل کی منجدھار سے نکلا جاسکے انہوں نے خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے لئے علماء کرام کی خدمات حاصل کی جائیں اسسٹنٹ کمشنر عون حیدر گوندل نے طلبہ پر زور دیا کہ بطور ووٹر رجسٹر ہونے سے متعلق آگہی پھیلانے میں کردار ادا کریں اور اپنی تعلیم پر دھیان دیں ۔

متعلقہ عنوان :