ضلعی چیرمین شپ کے لیے تما م یو سی چیرمینوں کی رائے کا احترام کیا جائے گا ، راجہ جاوید اخلاص

مسلم لیگ ن باہمی مشاورت سے ہونے والے فیصلوں اور کارکنوں کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے جو نام بھی فائنل ہو گا، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری

بدھ 7 دسمبر 2016 22:24

مندرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ ضلعی چیرمین شپ کے لیے تما م یو سی چیرمینوں کی رائے کا احترام کیا جائے گا مسلم لیگ ن باہمی مشاورت سے ہونے والے فیصلوں اور کارکنوں کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے جو نام بھی فائنل ہو گا مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لیے اسے قبول کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز کیبنٹ ڈویژن میں چیرمین کرنب الیاس یحییٰ فیض ایڈوکیٹ ،مرزا ارشد و دیگر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا یحییٰ فیض ایڈوکیٹ نے میڈیا کو تٖفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ اگر ضلع کی چیرمین شپ ملی تو دونوں ایم پی ایز کی مشاورت سے تحصیل گو جر خان سے 4ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں راجہ ذوالفقار علی ،راجہ سجاد سرور ،یحییٰ فیض ایڈوکیٹ اور محمد خان بھٹی شامل ہیں اور تمام امیدوار ہمارے لیے محترم ہیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بھیجے جائیں گے وہ جسے نامزد کریں گے وہ سب کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے یحییٰ فیض ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگر تحصیل گو جر خان میں وائس چیرمین شپ ملی تو میرے دوستوں کی رائے میں مرزا ارشد واحد نام ہو گا تمام یونین کونسلز کے چیرمین وفاقی وزیر داخلہ کے فیصلے کی پاسداری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے زاتی اختلافات کو بلائے طاق رکھتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی اور علاقائی خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔