انٹرنیشنل وولنٹئیر ڈے کے حوالے سے ریسکیو 1122اسٹیشن جہلم پر آگاہی پروگرام

بدھ 7 دسمبر 2016 22:22

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) انٹرنیشنل وولنٹئیر ڈے کے حوالے سے ریسکیو 1122اسٹیشن جہلم پر آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ریسکیو افسران ، ریسکیورز اور ریسکیو وولنٹیئر ز نے شرکت کی۔ اس سیمینار کا مقصد کمیونٹی سطح پر وولنٹیرز کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور ان کی رجسٹریشن کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ریسکیو 1122 جہلم کمیونٹی ونگ کی طرف سے شہر کے مشہور تعلیمی اداروں جن میں پنجاب کالج، گرافٹن کالج، بخاری کالج، اور پنجاب ٹیکنیکل کالج میں وولنٹئیر ز کی رجسٹریشن کی گئی۔

ڈاکٹر فیصل محمود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد رضا کاروں کو مقامی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں پر مل جل کر کام کرنے پر مائل کر کے اقتصادی اور سماجی ترقی کو ممکن بنانا ہے ۔ مختلف تقاریب کے زریعے رضا کاروں کو اس بات پر راغب کرنا ہے کہ ملکی وعالمی سطح پر اقتصادی اور سماجی ترقی میں ریسکیو 1122 کے ساتھ اجتماعی کردار ادا کریں۔