سرگودھا، ایف بی آر کا تمام سرکاری ہسپتالوں، میڈیکل کالجوں کا چار سالہ آڈٹ کا فیصلہ

بدھ 7 دسمبر 2016 22:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) ایف بی آر نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں، میڈیکل کالجوں کا چار سالہ آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آر ذرائع نے علامہ اقبال میڈیکل کالج، کنگ ایڈوائز ورکسز ہسپتال سمیت لاہور کے 7 کالجز اور صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں اور کالجوں کی ادائیگیوں، خریداریوں، ڈاکٹروں کی تنخواہوں سمیت تمام پہلوئوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کیلئے تمام ہسپتالوں، کالجوں سے چار چار سالہ ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا عملہ اس بات کی بھی جانچ پڑتال کرے گا کہ ادویات کی خریداری اور ٹھیکیداروں کو ادائیگی کے وقت ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی گئی ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :