سرگودھا، ڈاکٹر لیاقت کا بیٹے کو آزاد حیثیت سے میئر کیلئے میدان میں اتارنے کا امکان

اس ضمن میں آزاد حیثیت سے جیتنے والے یو سی چیئر مینوں سے مشاورت کا عمل شروع

بدھ 7 دسمبر 2016 22:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) ڈاکٹر لیاقت نے اپنے بیٹے کو آزاد حیثیت سے میئر سرگودھا کیلئے میدان میں اتارنے کا امکان۔ اس ضمن میں تمام آزاد حیثیت سے جیتنے والے یو سی چیئر مینوں سے مشاورت کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں ضلع سرگودھا سے چھ امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا جن میں شیخ ندیم خاور، ملک محمود اعوان، اشرف گجر، رائو طارق، بلال خان اور حماد ہارون چیمہ کامیاب ہوئے تھے، جبکہ دو یونین کونسلیں جن میں یونین کونسل نمبر 22 کے چیئر مین ریاست سکندر آسی اور یونین کونسل 13 کے چیئر مین ارشد بسانہ ایڈووکیٹ بلا مقابلہ کامیاب ہوئے تھے۔

جبکہ میئر شپ کی ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے بھی پارٹی قیادت سے مایوس ہیں۔ پارٹی قیادت نے ڈپٹی میئر سرگودھا کیلئے ڈاکٹر بلال کو نامزد کیا ہے لیکن سابقہ تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان اپنے صاحبزادے بلال خان کو بطور امیدوار میئر سرگودھا لانے کیلئے مشاورتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹر لیاقت اپنے صاحبزادے کو الیکشن میں آزاد حیثیت سے لے آتے ہیں تو سیاسی میدان میں ہلچل کے ساتھ ساتھ وہ کامیاب بھی ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :