سرگودھا،سیاست میں ڈرامائی تبدیلی کا امکان، خواجہ احمد حنیف کا این اے 66 سے الیکشن لڑ نے کا ارادہ

متعدد پارٹیوں سے مسلسل رابطے ،(ن) لیگ کی جانب سے رد کیے جانے والے لیگی رہنمائوں کے ساتھ نیا گٹھ جوڑ بن گیا

بدھ 7 دسمبر 2016 22:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) سرگودھا کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی کا امکان، خواجہ احمد حنیف این اے 66 سے الیکشن لڑ سکتے ہیں، متعدد پارٹیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رد کیے جانے والے لیگی رہنمائوں کے ساتھ نیا گٹھ جوڑ بن سکتا ہے۔ سیاسی ڈیروں پر اس وقت یہ بات عام ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میئر سرگودھا کے لئے دیئے جانے والے ٹکٹ کے بعد شہر کی سیاست نے ڈرامائی صورتحال اختیار کر لی ہے، مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا خواجہ احمد حنیف جو عرصہ دراز سے سیاست میں قدم رکھے ہوئے ہیں اور الیکشن 2018 میں الیکشن کا اعلان بھی کر رکھا ہے، لوگوں کی جانب سے سنائی دی جانے والی باز گشت میں یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر یہی سیاسی صورتحال رہی تو 2018 میں خواجہ احمد حنیف حلقہ این اے 66، پی پی 33، اور پی پی 34 سے ناراض اور مایوس ہونے والے چیئر مین ان کے ساتھ گروپ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پی پی 34 سے تحریک انصاف کے امیدوار کے ساتھ بھی خواجہ احمد حنیف کے مسلسل رابطے ہیں۔ اگر خواجہ احمد حنیف تحریک انصاف میں جانے کا اعلان کر دیتے ہیں تو سرگودھا کی سیاست یکسر تبدیل ہو کر رہ جائے گی۔ اور قوی امکان ہے کہ سرگودھا کی سیاست موجودہ اراکین اسمبلی سے نکل کر نئے چہروں کی طرف بھی جا سکتی ہے۔ لوگ اراکین اسمبلی سے مایوس ہو چکے ہیں اور عرصہ ساڑھے تین سال ہو جانے کے باوجود شہر میں کوئی بھی میگا پراجیکٹ نہیں لایا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :