ڈیرہ غازیخان،پاکستان پوسٹل سروس اور یونیورسل پوسٹل یونین کے اشتراک سے 46 واں عالمی مقابلہ مضمون نویسی

خواہشمند طلباء وطالبات ادارہ کے سربراہ کے توسط سے 28فروری 2017تک مضامین ڈائریکٹر انٹرنیشنل پوسٹل سروسز بھجواسکیں گے

بدھ 7 دسمبر 2016 22:20

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان پوسٹل سروس اور یونیورسل پوسٹل یونین کے اشتراک سے 46واں عالمی مقابلہ مضمون نویسی منعقد ہو گا جس میں 15سال تک کے طالب علم حصہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلبائوطالبات اپنے ادارہ کے سربراہ کے توسط سے مقررہ موضوع پر 28فروری 2017تک ارد و اور انگریزی مضامین ڈائریکٹر انٹرنیشنل پوسٹل سروسز کو بھجواسکتے ہیں ․ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 064-9260283 یا ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز سے رابطہ کیاجاسکتاہے ․ یہ بات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز ڈیرہ غازیخان کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے ․

متعلقہ عنوان :