نومبر میں آٹھ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے ساتھ دستاویزات نہ رکھنے والے 776 موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کرایاگیا ،ڈی ایس پی پٹرولنگ راجن پور

بدھ 7 دسمبر 2016 22:20

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء)ڈی ایس پی پٹرولنگ راجن پو ر محمد سہیل متین نے کہا ہے کہ نومبر کے دوران ضلع میں آٹھ اشتہاری مجرم گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ دستاویزات نہ رکھنے والے 776موٹر سائیکلوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کرایاگیا اور مختلف نوعیت کے 26 مقدمات درج کرائے گئے ․ دو گمشدہ بچوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے ساتھ 149افراد کو امداد فراہم کی گئی ․ ترجمان کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق ڈی ایس پی سہیل متین نے کہاکہ گزشتہ ماہ تیز رفتاری کے 13، منشیات کے پانچ ، ناجائز اسلحہ کے تین اور روڈ بلاک کرنے کے جرم میں پانچ مقدمات درج کرائے گئی․ 26ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔