ڈیرہ غازیخان ،عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے 45جلوس اور 18محافل منعقد ہوں گی

بدھ 7 دسمبر 2016 22:20

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) ضلع ڈیرہ غازیخان میں عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے 45جلوس اور 18محافل منعقد ہوں گی جن میں سے 27کو حساس قرار دیاگیاہے ․ عید میلاد کی تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گی ہیں ․ یہ ہدایات ڈی سی او ندیم الرحمن نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ․ ڈی سی او نے کہاکہ ضلع میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک کا مثالی کردار ہے جسے مزیدبہتر کیاجائے گا․ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سی11دسمبر کی رات سرکاری ونجی عمارتوں پر چراغاں اور اہم مقامات کی سجاوٹ کی جائے گی․ جلوس کے راستوں کی سرچنگ و سوئپنگ کے علاوہ حفاظتی اقدامات کیے جائیں گی․ اجلاس میںصدر میلاد کمیٹی صاحبزادہ انور حسن قریشی نے انتظامات کے حوالے سے سفارشات پیش کیں․ اس موقع پر ڈی او سی میاں اقبال مظہر ، اسسٹنٹ کمشنرز اصغر مجید بلوچ ، عبدالغفار خان ، عبدالجبار ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات ، ای ڈی او فنانس سرفراز مگسی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس، ڈی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین ، ڈی ایس پیز محمد اعجاز ، محمد خالد ، ایکسیئن واپڈا فرقان زکریا،ڈی او سول ڈیفنس شبیر احمد قاضی ، چیف آفیسر ساجد ریاض ، نائب صدر چیمبر آف کامرس محمد طارق اسماعیل قریشی ، مولانا محمد خان لغاری ، سید ظفر عباس حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ ، قاری خدا بخش چشتی ، لطیف احمد چشتی اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :