مٹیاری،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی اہمیت اور ووٹ کاسٹ کرنے کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار

بدھ 7 دسمبر 2016 22:17

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) ملک بھر کی طرح ووٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن مٹیاری کی جانب سے مٹیاری بائی پاس کے قریب کمیونٹی ھال میں ووٹرز کی اہمیت اور ووٹ کاسٹ کرنے کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی الیکشن کمشنر سعید سومرو ،نسیم میمن ،ڈی سی مٹیاری پرویز بلوچ،این جی او کے ضلعی فوکل پرسن جہاں خان ، رشید اجن ،سوشل ویلفیئر افسر ندیم شیخ، عرس خاصخیلی دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ووٹرس کی اہمیت اور ووٹ کا سٹ کرنے کے متعلق ووٹرز میں شعور کو بیدار کرنا انتہائی اہم قدم ہے کیونکہ اگر ووٹر صحیح طریقے سے ضروری سمجھ کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے تو اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرکے انھیں ایوانوں میں بھیجیں گئے تو ان کے علاقوں میں ترقی کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو بھی فروغ ملے گا ،انھوں نے کہا کے ہر رجسٹرڈ ووٹر پر یہ قومی فرض ہے کے وہ الیکشن کے دن ہر حال میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے جمہوری عمل کا حصہ بنیں اور اپنی خواہ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کے کوئی بھی ریاسست اپنے شہریوں کے بغیر ریاست نہیں بن سکتی ،بعدازان ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی قیادت میں کمیونٹی ہال سے پریس کلب مٹیاری تک ووٹرس آگاہی واک کا اہتمام کیا گیاجس میں پمفلٹ تقسیم کئے گئی

متعلقہ عنوان :