موجود ہ صدی نبی رحمت ﷺکے لائے ہوئے نظام کے غلبے کی صدی ہے، راشد نسیم

بدھ 7 دسمبر 2016 22:15

موجود ہ صدی نبی رحمت ﷺکے لائے ہوئے نظام کے غلبے کی صدی ہے، راشد نسیم
ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے کہا ہے کہ موجود ہ صدی نبی رحمت ﷺکے لائے ہوئے نظام کے غلبے کی صدی ہے انسانوں کے بنائے ہوئے تمام نظام ہائے زندگی حرف غلط کی طرح مٹ رہے ہیں اسوئہ حسنہ میں قیامت تک کے انسانوں کی رہنمائی موجود ہے یہ بات انہوںنے جماعت اسلامی ڈیرہ غازیخان کے زیرِ اہتمام عظیم الشان پیغام مصطفے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ محمد مصطفے ﷺنے عرب کے جاہل معاشرے میں رہزنوں ،ظالموں ،قاتلوں اور بچیوں کو زندہ درگورکردینے والے انسانوں کی اصلاح و تربیت کا فریضہ سرانجام دیا آپ نے توبہ کا فیضان عام کرکے ڈوبتے معاشرے میں اُمید کے چراغ جلائے انسانیت کو امن و سکون کی دولت سے مالامال کیا اور سود کی لعنت کو جڑسے اکھاڑ کر احسان ایثار ،اتفا ق اور صدقات کا نظام پروان چڑھایا انہوںنے کہا کہ نبی ﷺنے معیشت کو اس قدر مستحکم کر دیا کہ مدینہ کی گلیوں میں زکواة تقسیم کرنے والے اعلان کرتے تھے لیکن کوئی ان سے زکواة لینے والا کوئی نہ تھاانہوں نے کہا کہ دور حاضر میں اسوئہ حسنہ سے دوری کا یہ نتیجہ سامنے آیا کہ پاکستان میں ہر شہری ایک لاکھ چوبیس ہزارروپے کا مقروض ہے عورت کی عزت اور تقدس غیر محفوظ ہے اس کانفرنس سے نائب امیر صوبہ پنجاب شیخ عثمان فاروق نے کہا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت محمد کے خون سے پوری دنیا میں ہولی کھیلی جارہی ہے پاکستان کے ہرشہر میں بم دھماکوں ،دہشت گردی اور حادثات کے باعث ہزاروں افراد موت کے گھاٹ اتررہے ہیں برما،شام میں اہل ایمان کو اسلام کا نام لینے کی یہ سزاء دی جارہی ہے کہ ان کی لاشوں کے ٹکڑے کرکے گدھوں کے سامنے پھینکے جارہے ہیں حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ اہل ایمان اپنے فرض کا پکار پر لبیک کہیں اور نظام باطل کو بدل کر خلافت راشدہ کے قیام کی جدوجہد کریں کانفرنس سے امیر ضلع پروفیسر عطا محمد جعفری ،امیر شہر انجینئرسجاد احمد بلوچ اور جنرل سیکرٹری شیخ سعد فاروقنے بھی خطاب کیا جبکہ شیخ عبدالستار ،جاوید اقبال بلوچ منیر احمد کلاچی ،حاجی اسماعیل اسحاق فراز ،شیخ حیدر فاروق،محمد جمیل بھٹی سمیت معززین شہر ،اساتذہ ،ڈاکٹرز،پروفیسر ،اور مردو خواتین کے علاوہ طلبہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔