بدقسمت طیارہ 3 بجکر پچاس منٹ پر چترال سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا

جنید جمشید طیارے کی 27 سی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے

بدھ 7 دسمبر 2016 22:15

بدقسمت طیارہ 3 بجکر پچاس منٹ پر چترال سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) بدقسمت طیارہ 3 بجکر پچاس منٹ پر چترال سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا اور جنید جمشید طیارے کی 27 سی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

چار بجکر چالیس منٹ پر طیارے کے پائلٹ نے ریڈار پر اطلاع دی کہ ہمیں مدد کی ضرورت ہے اور پھر طیارہ لاپتہ ہوگیا جس کے کچھ ہی دیر بعد حویلیاں بٹولینی کے شہریوں نے طیارے کو پہاڑیوں کے درمیان گرتے اور دھوئین کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے۔ طیارے میں عملے کے پانچ اراکین کے علاوہ 42 مسافر سوار تھے اور ان میں تین غیر ملکی باشندے بھی تھے جونہی امدادی کارروائیاں شروع ہوئیں تو تباہ شدہ ملبے سے جنید جمشید کا پرس ملا جس میں ان کی دو تصاویر موجود تھیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :