ینگ ڈاکٹرز آئے روز احتجاج کے لئے ہڑتالوں ،دھرنوں اور توڑ پھوڑ کرکے طب جیسی مقدس اور محترم پیشے کی توہین کررہے ہیں، محمد عثمان خان

بدھ 7 دسمبر 2016 22:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ( N) کے سٹی نائب صدر محمد عثمان خاں نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز آئے روز احتجاج کے لئے ہڑتالوں ،دھرنوں اور توڑ پھوڑ کرکے طب جیسی مقدس اور محترم پیشے کی توہین کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنا ہر ایک کا جمہوری اور آئینی حق ہے تاہم اگر احتجاج تہذیب اور انسانیت کے دائرے سے باہر نکل آئے تو پھر وہ نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی نقصان اور افراتفری کا باعث بنتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہنگ ڈاکٹر کے غیر مہذب اور غیر انسانی رویے کی وجہ سے عوام کی ایک بڑی اکثریت ان سے ہمددری رکھنے کی بجائے متنفر ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہنگ ڈاکٹر ز اور نرسوں کی جانب سے جاری ہڑتال کے دوران کئی مریضوں کی ہلاکت کے واقعات پیش آئے ہیں جن کے ذمہ دار براہ راست ہڑتالی ڈاکٹر ز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیماری میں مبتلا مریضوں کے علاج ومعالجے سے انکار کرکے ڈاکٹر ز اپنے پیشے اور ا س سے منسلک حلف کی بھی توہین کررہے ہیں۔انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری صحت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسندڈاکٹرز اور نرسوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے اور ان کی جگہ فی الفور نئے ڈاکٹر زاور نرسیں بھرتی کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :