سی بی اے کا مطالبہ

سی ڈی اے انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی ملازمین سکیل نمبر01تا سکیل نمبر16نان گزیٹیڈکے لیے ایک بنیادی تنخواہ اور گزیٹیڈ سٹاف کے لیے آدھی بنیادی تنخواہ بطور عیدالائونس کا نوٹیفکیشن جاری کر دی

بدھ 7 دسمبر 2016 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے مطالبے پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی ملازمین سکیل نمبر01تا سکیل نمبر16نان گزیٹیڈکے لیے ایک بنیادی تنخواہ اور گزیٹیڈ سٹاف کے لیے آدھی بنیادی تنخواہ بطور عیدالائونس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفیکیشن کے تحت 19دسمبر 2016ء کو تمام مسیحی ملازمین بشمول ڈیلی ویجزاور کنٹریکٹ ملازمین کو عیدبونس ،ماہا نہ تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کی جائے گی،عید الائونس کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مسیحی ملازمین کثیر تعداد میں مرکزی یونین آفس میں جمع ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز ،ممبر ایڈمنسٹریشن محمد سلیمان وڑائچ اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی بی اے کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت انتظامیہ جہاں مسلمان ملازمین کو عیدالاضحی اور عید الفطر پر عید الائونس دیتی ہے وہاں کرسمس اور ایسٹر کے تہوار پر مسیحی ملازمین کو عیدالائونس دیا جاتا ہے ، اس سے یقینا سی ڈی اے کے غریب ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا اور اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار منا سکیں گے، بلا شبہ سی ڈی اے مزدوریونین نے اپنے وعدے کے مطابق ہمیشہ رنگ ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر مزدوروں کی بلا تفریق خدمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :