’’جھوک‘‘ کے زیر اہتمام18واں دو روزہ سالانہ میلہ کل سے شروع

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سرائیکی کانفرنس، مشاعرہ، محفلِ موسیقی، کرافٹ بازار اور دیگر دلچسپ پروگرام ہوں گے

بدھ 7 دسمبر 2016 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) ملک کے نامور ادیب و کالم نگار ظہور دھریجہ کی ادبی و ثقافتی تنظیم ’’جھوک‘‘ کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کل8دسمبر2016ء جمعرات سے 18واں دو روزہ جھوک سرائیکی فیسٹیول شروع ہو رہا ہے جو صبح دس بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گا۔ میلے کے پہلے روز سرائیکی کانفرنس، سرائیکی مشاعرہ کرافٹ بازار ،سرائیکی کتابوں کے سٹالزاور دیگر اہم پروگرام شامل ہیں، جن میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت ، نشریاتی اداروں ، علمی و ادبی اور ثقافتی اداروں کی سینئر شخصیات شریک ہوں گی ۔

میلے کے دوسرے دن رات8بجے محفل موسیقی ہوگی جس میں سرائیکی وسیب کے نامور گلوکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے ۔

(جاری ہے)

میلے کے دوران دن میں سرائیکی ثقافتی کرافٹ بازار ، سرائیکی اجرک ، ملتانی کھسے ، بہاولپوری ایمبرائڈری اور دیگر دلچسپی سے بھرپور پروگرام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ظہور احمد دھریجہ اور ان کے رفقاء ہر سال دارالحکومت میںجھوک میلے کا انعقاد کر تے ہیں۔سرائیکی کانفرنس میں فکر انگیز اور دوررس نتائج کے حامل مذاکروں کے ذریعے ملک بھر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے علاوہ محروم طبقات کے حوالے سے پیغام محبت دیا جائے گا۔ مشاعرے میں سرائیکی وسیب کے نامور شعراء اپنا خوبصورت کلام پیش کریں گے جبکہ محفلِ موسیقی میں بھی وسیب کے چوٹی کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :