مرکزی انجمن تاجران مری کا احتجاج کے باوجود مقدمات کا اخراج نہ ہوسکا

بدھ 7 دسمبر 2016 22:15

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) مرکزی انجمن تاجران مری کے احتجاج کے باوجود مقدمات کا اخراج تاحال نہیں کیا گیا تاجر رہنمائوں پر دائر مقدمہ لٹکتی تلوار بن گیا جبکہ مقامی پولیس بھی ایسی پوزیشن میں نظر نہیں آتی کہ وہ از خود مقدمہ خارج کردے اس مقدمے کے اندراج میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ذاتی دلچسپی لے رکھی ہے اور آر پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ہی مقدمے درج کیا گیا ہے انجمن تاجران مری کے عہدیداراب بہت جلد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

متعلقہ عنوان :