سردار نسیم کو مئیر راولپنڈی نامزدکیے جانے پر مری میں بھی لیگی عہدیداروں ، کارکنوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی

بدھ 7 دسمبر 2016 22:15

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) سردار نسیم کو مئیر راولپنڈی نامزدکیے جانے پر مری میں بھی لیگی عہدیداروں اور کارکنوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،سابق سٹی نائب ناظم مرزا سہیل بیگ ، مسلم لیگی رہنماء معین الحق ،صدر لائرز ونگ اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،لیگی رہنماء حاجی اکسرین عباسی ،جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ن اسلام آباد یاسر عباسی، صدر لیبر ونگ ن تحصیل مری غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سینئر نائب صدر شاہد آفتاب عباسی اور دیگر نے مسلم لیگ ن کی قیادتی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مردمجاہد اور آمریت کے سیاہ دور میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے رہنماء سردار نسیم خان کو راولپنڈی کامئیر نامزد کیا اس فیصلے سے جہاں کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں وہاں راولپنڈی کی تعمیر وترقی میں بھی سردار نسیم اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :