جنید جمشید کی موت کی خبر سنتے ہی اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں جنید جمشید شاپنگ سینٹرز بند کر دیئے گئے

بدھ 7 دسمبر 2016 22:03

جنید جمشید کی موت کی خبر سنتے ہی اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) طیارہ حادثے میں جنید جمشید کی موت کی خبر سنتے ہی اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں جنید جمشید شاپنگ سینٹرز بند کر دیے، تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں ہونے والے طیارے کے حادثے میں جنید جمشید اور انکی اہلیہ کی موت کی خبر سنتے ہی جنید جمشید شاپنگ سنیٹر جناح سپر اسلام آباد، راولپنڈی، صدر اور لاہور سمیت ملک کے تمام شہروں میں انکے شاپنگ سنٹر میں سوگ کی فضا طاری ہو گئی اور تمام سنٹرز فورًا بند کر دیے گئے، ان سٹوروں پر کام کرنے والے عملے کے تمام کارکنان نے انکی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، دوسری جانب جنید جمشید کی موت کی خبر پر تبلیغی جماعت کے علماء اور انکے چاہنے والے بھی سوگوار ہو گئے، مذہبی اسکالروں نے انکی موت پر گہرے دکھ اور رنجھ کا بھی اظہار کیا۔

( وقار )

متعلقہ عنوان :