معروف نعت خواں جنید جمشید ماضی میں نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار بن کر ابھرے

مولانا طار ق جمیل سے ایک ملاقات نے ان کی ساری زندگی بدل کر رکھ دی ، دنیا کی چکا چوند زندگی چھوڑ کرحب الی اللہ کے راستے کیلئے وقف ہوگئے

بدھ 7 دسمبر 2016 22:03

معروف نعت خواں جنید جمشید ماضی میں نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار بن کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) طیارہ حادثے کا شکار ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید ماضی میں نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار بن کر ابھرے مگر مولانا طارق جمیل سے ایک ملاقات نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔

(جاری ہے)

جنید جمشید دنیا کی چکا چوند زندگی چھوڑ کر حب الی اللہ تعالیٰ کے راستے کیلئے وقف ہوگئے تو ایک بہت مشہور مشروب کمپنی نے ان سے لاکھوں روپے کے عوض ایک اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش کی مگر جنید جمشید نے اس پیشکش کو ٹھکرا کر اپنے رب سے تعلق مضبوط کرلیا۔

جنید جمشید نے اپنی خوبصورت آواز کو نعت خوانی میں بدل دیا اور رمضان المبارک میں وہ نجی ٹی وی چینل پر رمضان کی فیوض و برکات بیان کرتے اور صبح سحری تک زبردست نعتیں بھی سناتے تھے۔ جنید جمشید نے گائیکی کی دنیا چھوڑ کر گارمنٹس کی دنیا میں بھی نام کمایا اور ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے گانے سے بھی زیادہ نوازا ہے۔

متعلقہ عنوان :