محمد آصف کھیتران نے سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کی ذمہ داری سنبھال لی

بدھ 7 دسمبر 2016 22:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) محمد آصف کھیتران نے سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لی، 1987 سے ریڈیو پاکستان سے بحیثیت پروڈیوسر منسلک ہوئے۔ اپنی ملازمت کے دوران خضدار، خیر پور، بہاولپور، اسلام آباد، لورالائی، لاہور اور ملتان میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے بہترین میوزک پروڈیوسر کا پی بی سی ایکسیلنس ایوارڈ بھی حاصل کر رکھا ہے۔

ملائیشیا اور چین سے براڈ کاسٹنگ کے حوالہ سے خصوصی ٹریننگ حاصل کر رکھی ہے، انہیں بین الاقوامی کانفرنسوں میں بھی شرکت کا موقع ملا ہے۔ گذشتہ ڈیڑھ سال سے ریڈیو پاکستان ملتان کے سٹیشن ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالنے پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کی نشریات کو مزید بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :