کامونکے، ناکہ لگاکردرجنوں افراد کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار

بدھ 7 دسمبر 2016 21:50

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) ناکہ لگاکردرجنوں افراد کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتارکرلیاگیا۔بتایاگیاہے کہ بہار شاہ قبرستان کے قریب گلے میں دوگاترے اور دوپستول لگائے ہوئے ایک ہی ڈاکو نے صبح سویرے ناکے لگاکر شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کیاہواتھا گذشتہ روزصدر پولیس نے ملزم کے ڈکیتی ٹائم ہی صبح سویرے راہگیروں کو لوٹنے کے دوران اس کو ڈرامائی انداز میں گرفتار لیاہے۔

(جاری ہے)

اس بارے ایس ایچ او عارف محمود خان نے بتایاکہ ملزم کا نام بلال عرف عمران ساکن ٹبہ محمد نگر گلی نمبر 24 کا ہے اور اس نے لاہور میں دوران ڈکیتی قتل کیا تھا اور تھانہ مناواں سے اشتہاری ہوکر یہاں آکر رہنے لگااور وارداتیں کرنے لگا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاتھا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک متعددافراد کو اس کو شناخت کرچکے ہیں جن کے ساتھ ملزم نے وارداتیںکی ہیں