بھیرہ، چیئرمین شپ کیلئے لیگی کونسلروں کا اجلاس

بدھ 7 دسمبر 2016 21:50

بھیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء)میونسپل کمیٹی بھیرہ کی چیئرمین شپ کیلئے لیگی کونسلروں کا ایک اجلاس پیر فاروق بہائوالحق شاہ کے دفتر میں ہوا جس میں رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے بھی شرکت کی اجلاس میںدونوں لیگی دھڑوں نے اپنے اپنے دھڑوں کیلئے چیئرمین شپ حاصل کرنے کیلئے مذاکرات کیئے اور تین گھنٹوں کی طویل مذاکراتی عمل کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ دونوں گروپوں میں چیئرمین شپ دو دو سال کیلئے تقسیم کر دی جائے پیر گروپ کی طرف سے حاجی محمد سلیم ارائیں چیئرمین بھرتھ گروپ سے وائس چیئرمین محمد ممتاز انصاری اور بھرتھ گروپ سے چیئرمین حاجی شیخ شوکت علی زرگر اور پیر گروپ سے بلال ذکریا وائس چیئرمین پہلے چیئرمین بننے کیلئے دونوں گروپوں نے ٹاس کرایا جس کے نتیجہ میں پہلے مدت میں حاجی محمد سلیم ارائیں چیئرمین اورمحمد ممتاز انصاری وائس چیئرمین اور دوسری مدت کیلئے چیئرمین حاجی شیخ شوکت علی زرگر اور چوہدری بلال ذکریا وائس چیئرمین چنے گئے مسلم لیگ ن کی قیادت چیئرمین اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کے انتخاب کیلئے اندرونی اختلافات کی بنا پر ایک پیج پر اکھٹی نہ ہوسکی اور پیر اور بھرتھ گروپ نے اپنے اپنے امیدواروں کے نام میٹنگ میں رکھے اور اتفاق رائے پیدا نہ وہونے پر دونوں دھروں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین د و دو سال کی مدت کیلئے ٹاس کرایا گیا اور اس طرح پہلی دو سال مدت کیلئے پیر گروپ کے چوہدری محمد سلیم ارائیں چیئرمین اور محمد ممتاز انصاری وائس چیئرمین چنے گئے جو آج 8دسمبر کو اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کرائیں گے