جلال پور جٹاں،گجرا ت کی بلدیاتی تاریخ بدل گئی

پہلی بار تیسری فیملی کو ن لیگ نے ضلعی چیئر مین کا ٹکٹ دے کر ہلچل مچا دی

بدھ 7 دسمبر 2016 21:50

جلال پور جٹاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) گجرا ت کی بلدیاتی تاریخ بدل گئی ۔پہلی بار تیسری فیملی کو ن لیگ نے ضلعی چیئر مین کا ٹکٹ دے کر ہلچل مچا دی اور ضلعی چیئر مینی تحصیل گجرات سے تحصیل کھاریاں کو مل گئی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نوابزادہ فیملی اورچودھری برادران کا خاندان ہی ضلع کونسل پر مسلط رہا ۔اب چوہدری تنویر کوٹلہ کی بطور چیئر مین ضلع کونسل نامزدگی نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے ۔اگر تنویر کوٹلہ کامیاب ہو گئے تو بلدیاتی حوالے سے گجرات کی نئی تاریخ رقم ہو جا ئے