مسلم لیگ ن کی طرف سے ضلع کونسل کے لئے چودھری تنویر کوٹلہ نامزد، چودھری برادران کے لئے مشکلات بڑھ گئیں

بدھ 7 دسمبر 2016 21:50

جلال پور جٹاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کی طرف سے ضلع کونسل کے لئے چودھری تنویر کوٹلہ کو نامزد کر نے کے بعد چودھری برادران کے لئے مشکلات بڑھ گئیں ۔ضلع کونسل میں مسلم لیگ ن اور مخالفین پر دس بارہ ووٹوں کی بر تری تھی ۔نوابزادہ خاندان ن لیگ کے ٹکٹ کے لئے کو شاں تھا جس کی وجہ سے چودھری برادران سمیرا الٰہی کی کامیابی کے لئے پر امید تھے ۔

کیوں کہ ماضی میں بھی نوابزادہ فیملی ووٹوں کو سنبھالنے میں ناکام رہی تھی ۔

(جاری ہے)

اب بھی چودھری برادران کا خیال تھا کہ وہ سمیرا الٰہی آ سانی سے کامیاب ہو جا ئے گی ۔اس میں شک نہیں نوابزادہ فیملی اپنے ووٹوں کا تحفظ کر نے میں نا کام رہی ہے ۔تاثر یہ کہ ن لیگ کی مر کزی قیادت نے ماضی کی صورتحال کا جائزہ لے کر ہی چودھری تنویر کوٹلہ کو ٹکٹ دیا ہے تا کہ وہ اپنے ووٹوں کو سنبھال سکیں اور چوھری برادرا ن کو کسی طور پر کامیاب نہ ہو نے دیا جا ئے ۔دوسری طرف چودھری برادران بھی سر دھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں تا کہ کم از کم گجرات سے ضلعی چیئر مین کا الیکشن جیت کر اپنی سیاسی زندگی کو آ کسیجن فراہم کر سکیں

متعلقہ عنوان :