محلہ دارالسلام میںسوئی گیس کے پائپوںمیں گیس کی بجائے پانی آنے لگا، عوام سراپااحتجاج

بدھ 7 دسمبر 2016 21:46

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) محلہ دارالسلام میںسوئی گیس کے پائپوںمیں گیس کی بجائے پانی آنے لگا، گیس کی بندش کے باعث گھروںکے چولہے ٹھنڈے ہونے سے اہل محلہ سراپا احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال میں سوئی گیس کی بندش نے جہاں پر پہلے سے ہی عوام کی زندگی اجیرن بنا ئی ہوئی ہے وہاں پر محلہ دارالسلام میں سوئی گیس کے پائپوں میں گیس کی بجائے پانی آنے لگا جس کے باعث گھروں کے چولہے مکمل طور پرٹھنڈے پڑنے سے خواتین کو ’’بروقت ‘‘ کھاناپکانے سمیت دیگر گھریلو امور میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اورطالب علم ، دفتراور فیکٹریز میں جانے والے افراد ناشتہ کیے بغیر جانے پر مجبور،جس پر اہل محلہ سمیت خواتین خالہ صغراں،سکینہ بی بی ،سحرش بلال،مہوش،کلثوم ناز،کنول،صفیہ رانی،تنویر بیگم ،آمنہ خانم اور دیگر نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سمیت متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :