کراچی ،بینک دولت پاکستان 12 دسمبر کو ’بلند معاشی نمو کی فراہمی میںریاستی صلاحیتیں‘ کے عنوان پر زاہد حسین میموریل لیکچر کا اہتمام کریگا

بدھ 7 دسمبر 2016 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) بینک دولت پاکستان پیر 12 دسمبر 2016ء کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں’بلند معاشی نمو کی فراہمی میںریاستی صلاحیتیں‘ کے عنوان پر زاہد حسین میموریل لیکچر (سیریز کا اکیسواں)کا اہتمام کریگا۔کلیدی مقرر ٹموتھی جان بیسلی ہوںنگے۔

(جاری ہے)

بیسلی بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے رکن، معاشیات اور سیاسیات کے پروفیسر اور لندن اسکول آف اکنامکس برطانیہ میں ڈبلیو آرتھر لوئیس پروفیسر آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ہیں۔

یاد رہے کہ 1973ء میں اسٹیٹ بینک کی سلور جوبلی کے موقعے پر سینٹرل بورڈنآف ڈائریکٹرز نے ممتاز معاشی و مالی ماہرین کے لیکچرز کی سالانہ سیریز شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سیریز کو بینک کے پہلے گورنر زاہد حسین سے موسوم کیا تھا۔#

متعلقہ عنوان :