دکھی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف زرداری کا طیارہ کے حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 21:39

دکھی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے ہری پور کے قریب ہونے والے طیارہ کے حادثے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ دکھی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے اور ان کے دکھ میں شریک ہوں۔ سابق صدر نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :