پی آئی اے نے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار طیارے میں سوار مسافروںکی فہرست جاری کردی

معروف شخصیت جنید جمشید ، اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال ،3غیرملکیوں اورعملے کے 5 افراد سمیت 47مسافر سوار تھے

بدھ 7 دسمبر 2016 21:38

پی آئی اے نے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار  طیارے میں سوار مسافروںکی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی ای)نے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار مسافروںکی فہرست جاری کردی،طیارے میں معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید اور ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ ،عملے کے پانچ افراد اور تین غیر ملکیوں سمیت 47مسافر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار مسافروں کی فہرست جاری کردی گئی،طیارے میں عملے اور غیر ملکیوں سمیت مجموعی طور پر 47افراد سوار تھے۔عملے میں جہاز کے کپتان پائلٹ صالح جنجوعہ ،فرسٹ افسر علی اکرم اور ٹرینی پائلٹ احمد جنجوعہ ، ائیرہوسٹس صدف فارو ق اور ائیرہوسٹس اسماء عادل شامل تھیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق بدقسمت طیارے میں 31مردوں،9خواتین اور 2بچوں سمیت 42مسافر سوار تھے،مسافروں میں معروف نعت خوان جنید جمشید ان کی اہلیہ ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اسامہ وڑائچ،3غیرملکی ، ہانگ کیانگ،ہیرالٹڈ کیسلر اور ہیروگ ایکل برگر شامل تھے۔

دیگر مسافروں میں عابد قیصر ،احترام الحق،احسان،عائشہ،اکبر علی،اخترمحمود،عامر شوکت،آمنہ احمد،ماہ رخ احمد،عاصم وقاص ،عتیق محمد،فرح ناز،فرحت عزیز،گوہر علی،گل ہارون،حاجی نواز،حسن علی،محمود عاطف،مرزا گل،فرحان علی،محمد علی خان،محمد خالد مسعود،محمد خان،محمد خاور ،محمد نعمان شفیق،تکبیرخان،نثار الدین،رانی مہرین،سلمان زین العابدین،سمیع،ثمینہ گل،شمشاد بیگم،طیبہ عزیز،تیمور ارشد،عمارہ خان اور زاہدہ پروین شامل ہیں۔(خ م)

متعلقہ عنوان :