ْشہریوں کے بنیادی مسائل کی حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر پنجگور

بدھ 7 دسمبر 2016 21:18

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور حبیب الرحمن کاکڑنے کہاکہ شہریوں کے بنیادی مسائل کی حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایا جائے گا پنجگور انتظامیہ اپنی زمہ داریوں سے ہر گز غافل نہیں ہے صحت صفائی سمیت تعلیم بجلی اور پانی عوام کی بنیادی سہولتیں میں شمارہوتا ہے انتظامیہ اپنی زمہ داریاں کو ہر صورت میں پورا کرے گی کچھ زمہ داریاں عوام پر بھی لازم ہوتا ہے پنجگور کے شہری سول سوسائیٹی اور سیاسی جماعتیں شہر کی مسائل کیلئے پنجگور انتظامیہ سے تعاون کرے تو پنجگور کو جلد ایک ماڈل سٹی کے طور پر سامنے لے کر آئے گے صحافت ایک مقدس ہیشے کا نام ہے عوامی مسائل کی حل کیلئے صحافیوں کی مثبت رپورٹرنگ کی حوصلہ افزائی کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں صحت صفائی سمیت دیگر مسائل کی حل کیلئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اجلاس اور پنجگور پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر پنجگور حبیب الرحمن کاکڑ نے کہا کہ پنجگور شہر اور گردونواع میں صحت صفائی سمیت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پہلی ترجیح ہے عوام کی مسائل اور شہر کی بہتری کیلئے عوام سول سوسائیٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر پنجگور انتظامیہ کا ساتھ دینا چائے تاکہ پنجگور کو سب ملکر ایک بہترین شہر میں تبدیل کرے ہمارا کام عوام کی خدمت اور محدود وسائل کے اندر رھ کر شہر کے مسائل حل کرنا ہے صحت صفائی سمیت تعلیم بجلی اور پانی عوام کی بنیادی سہولتوں میں شمار ہوتے ہیں عوام کو ان سہولتوں تک رسائی کیلئے پنجگور انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی حکومت اپنا کام کررہی ہے کچھ زمہ داریاں عوام پر لازم ہوتی ہے کیا ہم اپنے حصے کے زمہ داریاں پورا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور بازار سمیت شہر کی صٖٖفائی اہم ترین مسلہ ہے بازار اور شہر کی صفائی کیلئے ٹرالی سسٹم کو متعارف کیا جارہا ہے تاکہ گندگی اکی جگہ اکھٹے ہوسکے اس میں تاجر برادری اور شہر یوں کو پنجگور انتظامیہ سے تعاون کی ضرورت ہے پنجگور شہر کی خوبصورتی کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تجاویز مانگا ہے جس کے بعد پنجگور کو ایک ماڈل سٹی کے طور پر سامنے لائنگے انہوں نے پنجگور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے متعلق کہا کہ لوڈشیڈنگ کی دورانیہ کو کم کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے مگر افسوس ہے کہ پنجگور میں چالیس ہزار بجلی کے کنکشن میں سی28 ہزار غیر قانونی کنکشن ہے جو کہ بڑا المیہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس زیادہ بل ہے وہ پوری طور پر اپنی درخوستیں پنجگور انتظامیہ کے پاس جمع کرے تاکہ بالائی سطع پر اس مسلے کو اٹھایا جائے انہوں نے پنجگور پریس کلب کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کی مثبت اور تعمیری کردار سے اچھی تبدیلی ممکن ہوسکتا ہے مثبت اور تعمیری رپورٹنگ کی ہر سطع پر حوصلہ افزائی کیا جائے گا صحافی بغیر کسی خوف اورڈر کے مسائل کی نشاندہی کرے تاکہ ان مسائل کی حل میں مدد حاصل ہوں۔

متعلقہ عنوان :