تقدیر بدلنے کے لئے عوام کو الیکشن کے دن گھروں سے باہر نکلنا ہوگا،سیف الدین جمالی

ووٹ ایک باشعور شہری کا سب سے بڑا ہتھیار ہوتاھے،یار حسین چنگیزی

بدھ 7 دسمبر 2016 21:18

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈیرہ بگٹی میں یوم آگاہی برائے ووٹران کے سلسلے میں آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا,واک اور تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی یاسر حسین چنگیزی,ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سیف الدین جمالی کے علاوہ سیاسی سماجی اور قبائلی شخصیات کے علاوہ شہریوں اور طلبائ کی بڑی تعداد نے شرکت کی,آگاہی واک ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر ڈگری کالج پر اختتام پذیر ہوا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی یاسر حسین چنگیزی ضلعی الیکشن آفیسر سیف الدین جمالی اور دیگر مقررین نے ووٹ ڈالنے کے اہمیت پر زور دیا,اس موقع پر پریس کلب ڈیرہ بگٹی کے صدر میر احمد بگٹی سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی یاسر حسین چنگیزی نے کہا کہ ووٹ ایک باشعور شہری کا سب سے بڑا ہتھیار ہوتاھی,اور لوگوں میں بھی اس سلسلے میں روز بروز شعور بڑھتا جارہا ہی,جبکہ حکمرانوں کو بھی اس حقیقت کا ادراک ہوتا جارہا ھی,کہ آج اگر عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہ کیا گیا تو کل عوام سے ووٹ لینا اتنا آسان نہیں ہوگا,جبکہ اس موقع ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سیف الدین جمالی نے واک اور تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو مثبت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آنے والے انتخابات کے دن بھی گھروں میں رہنے کے بجائے اسی جوش اور ولولے سے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں گی,تقریب کے آخر میں دن کے مناسبت سے تقاریر کے مقابلے میں کامیاب ہو نے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :