لاڑکانہ ، رینجرز نے سرکٹ ہائوس میں گھسنے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا

بدھ 7 دسمبر 2016 21:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) لاڑکانہ میں رینجرز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی ریہرسل، سرکٹ ہائوس میں گھسنے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاڑکانہ کے وسطی علاقے میں رینجرز کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی ریہرسل کی گئی جس میں رینجرس کے جوانوں نے سرکٹ ہائوس میں گھسنے والے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن میں رینجرس کے جوانوں نے بھاری تعداد میں حصہ لیا۔ اس موقع پر سرکٹ ہائوس کے کمرے سے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک دہشتگرد فرار ہونے کے دوران سرکٹ ہائوس کے باہر ہلاک کردیا گیا۔ ریہرسل کے طور پر کیے گئے کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے رینجرس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جنہوں نے جوانوں کو شاباس اور نقدی انعامات دیئے۔ رینجرس حکام کے مطابق آپریشن کی ریہرسل کا مقصد ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :